اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارلیمنٹ میں واپس آکر خود اپنے ہی بیانات کی نفی کر دی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے استعفے آئینی طور پرمنظور ہوچکے ہیں، اب انہیں پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دینی چاہیے تھی۔
اس حوالے سے پارلیمنٹ کے تقدس کا خیال رکھا جاناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ میں واپس آکر خود اپنے ہی بیانات کی نفی کردی ہے۔
افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کو آرڈیننس کے ذریعے قانون جواز دیا گیا ہے بہتر ہوتا کہ اسے ایکٹ کی شکل دی جاتی۔