counter easy hit

عمران خان کے فیصلے نے نواز شریف کی حکومت کو مضبوط کیا ہے، خوشید شاہ

Imran push-ups earnestly informed that they are ready to run

Imran push-ups earnestly informed that they are ready to run

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سیاسی کارکن عمران خان کے فیصلے سے مایوس ہوا ہے،اور ان کے اس فیصلے نے نواز شریف کی حکومت کو مضبوط کیا ہے، لوگ عمران خان کی کال پر کفن باندھ کر گھروں سے نکلے تھے۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاه نےاپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے فیصلے سے سیاسی ورکر مایوس ہوا ہے، سیاسی کارکن کا مایوس ہونا ان کو طاقت ور بنانا ہے جو خود کو سیاست سے بالاتر سمجھتے ہیں ۔ عمران کے اس اقدام نے نوازشریف کی حکومت کو مضبوط کیا هے۔ان کا کہنا تھا کہ قوم لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں تھی لیکن حکومت نے ناکام پالیسی اپنائی۔

قا ئد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ لوگ عمران کی کال پر کفن باندھ کر گھروں سے نکلےتھے لیکن مایوس واپس گئے ہیں۔ سیاسی ورکر سڑکوں په تھے اور عمران بنی گاله میں سوئے هوئے تھے۔ عمران کے پہاڑی سے نہ اترنے کی وجہ سے کارکن مایوس ہوا اور باہر نہیں نکلا ۔

عمران نے فیس سیونگ کے لئے سپریم کورٹ کا سہارا لیا، اگر عمران پہلے روز سپریم کورٹ کے اقدام پہ نکلتے تو اچھا ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو گرجتے ہیں وه برستے نہیں۔

سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف قومی سلامتی کمیٹی کے قیام کا وعدہ پورا کریں، ٹی او آرز بھی پیپلز پارٹی نے بنائے اور بل بھی پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ جمہوریت پارلیمنٹ سے چلے،بال اب نواز شریف کی کورٹ میں ہے،اگر پیپلز پارٹی کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو بلاول بھٹو فیصلہ کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website