دودھ کے دھلے نواز شریف اچانک ”استثنیٰ شریف“ کیسے ہوگئے ۔اگر منہ کالا نہیں تو درباریوں سے استثنیٰ کا فیس پاﺅڈر لگوانے کی کیا ضرورت ہے۔عمران رشید
پیرس(ایس ایم حسنین) چوہدری عمران رشید سینئر راہنما تحریک انصاف آزاد کشمیر،فرانس نے یس اردو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی شرم کا مقام ہے کہ جھوٹ کی نفی کرنے کا دعویٰ کرنے والے اب حیلے بہانے سے استثنیٰ کی طرف قدم بڑھا چکے ہیں اور استثنیٰ مانگنے پر شرمندہ نہیں بلکہ استثنیٰ کے فیس پائوڈ ر کے ذریعے اپنے چہرے کی کالک چھپانا چاہتے ہیں۔