پیرس ۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر فرانس کے سیکرٹری جنرل ، کشمیر کاز کے متحرک کشمیری نوجوان رہنماء ۔ عمران رشید چوہدری نے اپنے قائد سابق وزیراعظم آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا اور نیوز پیپر پر چلنے والی خبر وں کے بعد ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی صحت کے متعلق خیریت دریافت کی ۔ جس پر بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ حالیہ دنوں کشمیر ملین مارچ سے پہلے پورے یورپ کا ٹورعوامی رابطہ مہم کے بعد واپس اسلام آباد اور میرپور مظفرآباد 2 نومبر کے حوالے سے آزاد کشمیر میں میٹنگ کے بعد واپس برطانیہ اور پھر27 اکتوبر یورپین کمیشن کے سامنے کشمیر ملین مارچ برسلز میں ہزاروں کشمیری و پاکستانی کمیونٹی سمیت سینکڑوں دنیا بھر سے شامل ہونے والے افراد کی قیادت میں مظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یورپین احکام کی توجہ مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے سمیت کرفیو کو ختم کروانے کا مطالبہ کرنے کے بعد برسلز سے پیرس پہنچے اور پیرس میں اگلے دن مورخہ 28 اکتوبر بروز جمعہ المبارک کو فرانسیسی پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کرنے کے بعد اسی شام پیرس سے اسلام آباد پہنچے ۔ ہزاروں کلو میٹر کا سفر کرنے کے بعد تھکاوٹ کی وجہ سے بلڈ پریشرکا مسلہ ہو گیا تھا جوکہ اب نارمل بخیریت سے ہیں ۔ عمران رشید چوہدری نے انکو خیراج تحسین پیش کیا اور اپنےقائد کی صحت یابی کیلئے دعاہیں بھی کی اور آئند بھی ماضی کی طرح مسلہ کشمیر کو یورپ میں اجاگر رکھنے سمیت قائد کی ایک کال پرلبیک کہتے ہوئے ۔۔فرانس میں موجود کشمیری کمیونٹی اور یورپ بھر کے کشمیری رہنماؤں کی طرف سے قائد کشمیر کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا ۔