I have directed the CDA Chairman to immediately visit the dharna site to assess what relief and assistance can be provided to the dharna participants with the onset of rain and changing weather conditions.
اسلام آباد (ویب ڈیسک) آزادی مارچ والوں کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بارش اور بدلتے موسم میں آزادی مارچ کے شرکاء کی مدد کے لیے چیئرمین سی ڈی اے کو احکامات جاری کر دیے، کئی شرکاء نے رات میٹرو اسٹیشن میں گزاری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے سی ڈی اے چیئرمین کو فوری طور پر دھرنا سائٹ کا دورہ کرنے کے احکامات جاری کیے اور آزادی مارچ کے شرکاء کو امداد بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے معلوم کریں کہ دھرنے کے شرکاء کی بارش، بدلتے موسم میں کیا مدد کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کے شرکاء کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بارش کے ساتھ تیزہوا ؤں کے سبب مارچ کے شرکاء کے کئی عارضی خیمے اُکھڑ گئے ہیں،جبکہ متعدد شرکاء نے رات میٹرو اسٹیشن میں گزاری ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماحولیات کا تحفظ دینی فریضہ ہے، پاکستان میں 12 ایکولوجیکل زونز ہیں۔ اسلام آباد میں منعقدہ ساتویں ایشین ریجنل کنزرویشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں صحرا بھی ہیں اور ہمالیہ جیسے بلند وبالا پہاڑ بھی ہیں۔