نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) 2008 میں محبت کی خاطر اپنے دیس کو خیر باد کہہ دیے والی مریم یوسف کو بھارت نے شہریت دے دی ہے، مریم نے بھارتی شہری امداد سے شادی کی تھی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والی مریم یوسف سے 2007میں انٹرنیٹ پر ملاقات ہوئی، یہ ملاقات آہستہ آہستہ محبت میں بدلتی گئی ، امداد شمیل اپنے اہل خانہ کے ساتھ لاہور آیا اور مریم کے گھر والے اس شادی کے لیے رضا مند ہوگئے ، کچھ عرصہ بعد امداد شمیل اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ لاہور آیا جہاں مریم یوسف اور امداد شمیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے اور اسکے بعد دل والے اپنی دلہنیا کو لے کر بھارت روانہ ہوگئے ۔
بھارتی قانون میں یہ لازمی ہے کہ بھارتی شہریت کے لیے وہی درخواست دے سکتا ہے جسے بھارت میں رہتے ہوئے کم از کم سات سال کا عرصہ بھارت میں رہتے گزر چکا ہو اور مریم نے یہ عرصہہ مکمل کر کے باقاعدہ طور پر بھارتی حکام کو شہریت کے لیے درخواست دی جسے منظور کرتے ہوئے بھارتی حکام کی جانب سے مریم یوسف کو باقاعدہ طور پر بھارتی شہریت دے دی گئی ہے، مریم کو ششہریت اس وقت دی گئی جب وہ بھارت میں دو بچوں کی ماں بن چکی ہیں۔ اس حوالے سے امداد اور مریم کی جانب سے بھارتی حکام کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔