counter easy hit

امریکا میں کالی بلی پولیس افسر کے لیے خوش قسمت بن گئی

In America the black cat to become lucky for a police officer

In America the black cat to become lucky for a police officer

پینسلوینیا: ہمارے معاشرے میں موجود چند ضعیف العقیدہ لوگ کالی بلی کو منحوس مانتے ہیں لیکن امریکا میں کالی بلی ایک پولیس آفیسر کے لیے خوش قسمتی کا  باعث بن گئی جس نے اس بلی کی مدد سے مفرور قیدی کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔

حرف عام میں مشہور ہے کہ اگر کالی بلی راستہ کاٹ لے تو اس راستے نہیں جانا چاہیے یا پھر کالی بلی کو نحوست کی نشانی سمجھا جاتا ہے اور کالی بلی کے حوالے سے اس طرح کی کئی باتیں عام ہیں لیکن امریکا میں کالی بلی پولیس آفیسر کے لیے انتہائی خوش قسمت ثابت ہوئی۔ امریکی ریاست پیننسلوانیا کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پولیس ایک ملزم کو ڈھونڈرہی تھی جس کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے تھے لیکن ملزم پولیس سے گرفتاری کے لیے چھپتا پھررہا تھا تاہم پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرلیا لیکن ملزم پولیس کو چکما دیکر فرار ہوگیا جس کے بعد پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔پولیس آفیسر جب ملزم کے گھر کے پیچھے والے حصےمیں پہنچا تھا تو اچانک اس کی نظر بلی پڑی جو مسلسل ایک شیڈ کو گھوررہی تھی جس پر آفیسر نے شیڈ چیک کیا تو وہاں کوئی نہ تھا جس کے بعد پولیس آفیسر نے دوبارہ بلی کو دیکھا تو وہ دوسرے شیڈ کو گھوررہی تھی جس پر جیسے ہی آفیسر نے شیڈ چیک کیا تو وہاں ملزم چھپا ہواتھا جس کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ وہ ملزم کو پکڑوانے پر بلی کے شکر گزار ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website