In Bollywood Ranbir and Anushka left behind all in the popularity
ممبئی: بھارت کے مقبول ترین جریدے ٹائمزآف انڈیا کے’’ٹی اسکور‘‘ نے بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ انوشکا شرما کو مقبولیت میں نمبرون قرار دیا ہے۔
بھارتی مقبول ترین جریدے ٹائمز آف انڈیا نے اداکاروں کی عوام میں مقبولیت کو جاننے کے لیے’’ٹی اسکور‘‘نامی سلسلہ شروع کیا ہے جس میں الیکٹرانک ، پرنٹ اورسوشل میڈیا پر شہرت کے ذریعے فہرست ترتیب دی جاتی ہے۔
بھارتی جریدے ٹائمز سلیبرٹیز نے اکتوبر میں مقبولیت حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ انوشکا شرما نمبر ون پوزیشن پر بر اجمان ہیں جب کہ اداکاروں کی فہرست میں رنبیر کپور 37 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، اجے دیوگن 35 پوئنٹس کے ساتھ دوسرے اور شاہ رخ خان 33.5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔