In Christmas Arrival one day remaining, organized events around the world
مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کی آمد میں صرف ایک روز باقی رہ گیا ہے اور ہر گزرتا لمحہ لوگوں کے جوش و خروش میں اضافہ کررہا ہے۔
کرسمس کی مناسبت سے دنیا بھر میں رونقیں اور رنگینیاں جاری ہیں اور کئی شہروں میں کرسمس ٹری روشن کرنے کی تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔نیویارک،لندن،پراگ،لزبن،منیلا اور ہانگ کانگ سمیت کئی شہروں میں کرسمس ٹری روشن کرنے اور عمارتوں پر چراغاں کرنے کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔