counter easy hit

بھارتی ریاست تمل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

In critical condition and Heart of Tamil Nadu Chief Minister Jaya lalithax,

In critical condition and Heart of Tamil Nadu Chief Minister Jaya lalithax,

نئی دلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلی جے للیتا کی موت سے متعلق مختلف اور متضاد خبریں مسلسل گردش میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  تمل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں ہنگامی طور پر چنئی کے مقامی اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔ اسپتال کے باہر ان کے سیاسی حامیوں اور مداحوں کا ہجوم جمع ہے اور ان کی صحت یابی کےلئے دعائیں کی جارہی ہیں۔

بھارت میں ساؤتھ کی فلموں کی سابق اداکارہ اور تامل ناڈو کی چار بار منتخب وزیرِ اعلی جے للیتا کو تامل ناڈو کی اہم ترین سیاسی شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اس ریاست کا نقشہ بدل دیا ہے۔

گزشتہ کئی ماہ سے ان کی طبیعت خراب تھی لیکن اس بات کی خبریں میڈیا سے پوشیدہ رکھی جارہی تھیں۔ تاہم آخری بار عوام نے انہیں اس سال ستمبر میں دیکھا تھا جس کے بعد سے وہ مسلسل صاحب فراش ہیں۔

جے للیتا کو تامل ناڈو میں ’’اماں‘‘ بھی کہا جاتا ہے اور ان کی بگڑتی ہوئی صحت پر بھارت کے سیاسی حلقوں میں شدید تشویش ہے  کیونکہ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر جے للیتا کو کچھ ہوگیا تو تامل ناڈو کے حالات قابو سے باہر بھی ہوسکتے ہیں۔

ایسے میں ان کی موت سے متعلق افواہیں اور متضاد خبریں جلتی پر تیل کا کام بھی کرسکتی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website