گندگی کے ڈھیرگدلے پانی غلا ظت صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام نہ ہو نے کے باعث خواتین اور بچوں میں شدیدبیماریاں پھیلنے کا خدشہ
سربراہ بی ٹی ایم گلوبل سمیرا فرخ کا چیئرمین ووڈ لینڈ مسجد ارشد محمود ، ملک سبحان ، کونسلر محمد اخلا ق اور دیگر کے ہمراہ فرانس مہا جر کیمپوں کا دورہ
برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) یورپ میں مہاجرین و پناہ گزین فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کے تعاون کے انتظار میں ، گندگی کے ڈھیرگدلے پانی غلا ظت صفائی ستھرائی کا مناسب انتظام نہ ہو نے کے باعث بچوں میں شدیدبیماریاں پھیلنے کا خدشہ،سربراہ بنا ت المسلمین برطانیہ مسز سمیرا فرخ کا چیئرمین ووڈ لینڈ مسجد ارشد محمود ، ملک سبحان شفیق ، کونسلر محمد اخلا ق ، کونسلر حبیب الرحمن اور دیگر کے ہمراہ فرانس مہا جر کیمپوں کا دورہ تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ روز بنا ت المسلمین برطانیہ کا فرانس میں موجود ڈنکرک اور کیلیس مہا جر بستیوں کا تفصیلی دورہ اس موقع پر بنا ت المسلمین برطانیہ کی سربراہ مسز سمیرا فرخ کے ہمراہ چیئرپرسن بنات المسلمین برطانیہ انیلہ اسد ، کونسلر محمد اخلا ق ، کونسلر حبیب الرحمن ، کونسلر ماجد محمود ، ملک سبحان شفیق ، چیئرمین پاکستان اینڈر کشمیر ایسوسی ایشن ملٹن کین ، چیئرمین ووڈ لینڈ مسجد ارشد محمود ، رب نواز چغتائی اور دیگر بھی موجود تھے جنہو ں نے مہا جرین کی خیمہ بستیوں کا دوسری مرتبہ تفصیلی دورہ کرتے ہو ئے مہا جرین کے لیے ضروریا ت زندگی کی بنیا دی سہولیا ت کھا نے پینے کی اشیا ء اور دیگر سامان فراہم کیا ۔ دنیا بھر سے تصادم ذدہ علاقوں سے امن اور زندگی کی تلا ش میں یو رپ کی طرف ہجرت کرنے والے مہاجرین میں تیزی سے اضا فہ ہو رہا ہے ۔ جن کی حالات زندگی خاصی دشوار گزار اور مسائل کا شکا ر دکھائی دے رہی ہے ۔ بالعموم یورپ اور با الخصوص فرانس میں موجود مہا جرین کی خیمہ بستیوں میں سیکڑوں مہا جرخاندان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاء ہیں جنہیں موسم کی شدت اور خرابی کے باوجود اپنے معصوم چھوٹے چھوٹے بچوں اور خواتین کے ہمراہ انتہائی نامساعد حالا ت میں وقت گزارنا پڑ رہا ہے ۔ مہا جر بستیوں میں رہنے والے ان لوگوں کے لیے کھا نے پینے کا مناسب انتظام موجود ہے نہ ہی علاج معالجہ کی بہتر سہولیا ت جس کے با عث یہ لوگ کسی مسیحا اور درد دل رکھنے والے کی تلا ش میں بھولے بھٹکے روز ہی مصائب و مشکلا ت کاسامنا کرتے ہو ئے دکھائی دیتے ہیں ۔ برطانیہ کے تمام شہروں اور دیہا توں سے مخیر حضرات ضروریا ت زندگی کی مختلف اشیاء لیکر یہا ں ان مصائب و الم کا شکار افراد کے لیے خدما ت مہیا کررہے ہیں لیکن ہفتوں بعد پہنچنے والی ان اشیاء سے مہاجرین کی اس کثیر تعداد کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا جا سکتا ہے بلکہ روزانہ کی بنیا د پر انہیں ضروریا ت زندگی کی اشیاء اور امید کی ایک کرن کی تمنا رہتی ہے اس موقع پر سربراہ بنا ت المسلمین برطانیہ مسز سمیرا فرخ کا کہنا تھا کہ مہا جر بستیوں میں رہنے والے یہ افراد انسانی ہمدردی کے باعث زیادہ توجہ اور تعاون کے مستحق ہیں ۔ ان مہا جرین کی زندگی کا ایک ایک لمحہ مشکلا ت اور مسائل کے باعث ایک ایک سال جتنا طویل دکھائی دیتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ صاحب اسطاعت اور مخیر حضرات کو چاہیے کہ ان لوگوں کے درد کا مداوا کرنے کے لیے دل کھول کر عطیا ت اور صدقہ و خیرات دیں تاکہ ان مسلمان بھائیو ں اور بہنوں کی زندگی کو خوشحالی و خوشگواری میں بدلا جاسکے ۔ انہو ں نے کہاکہ انسانی حقوق کے علمبردار تمام اداروں اور تنظیموں کو چاہیے کہ مہا جرین کی ان خیمہ بستیوں میں آباد بچوں اور بچیوں کو نہ صرف تعلیم اور صحت کی بنیا دی سہولیا ت فراہم کی جائیں بلکہ ان کو درپیش مسائل کا بھی فوری ازالہ ہونا چاہیے ۔ انہو ں نے کہاکہ اقوام متحدہ یورپین یونین اور برطانوی حکومت اگر اپنا کردار ادا کرنا چاہیں تو مہا جر بستیوں میں آباد ان بے بسی مجبو ری و محرومی کا شکار انسانوں کو بھی اچھی زندگی بسر کرنے کے لیے تمام تر سہولیا ت میسر آسکتی ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ بھوک افلاس اور پریشانی کا شکار یہ افراد انسانیت کے ناطے عدل و انصا ف کے طلبگا ر ہیں ۔ تمام مذہبی اور دیگر تفریقوں سے بالا تر ہو کر ان مہا جرین کے لیے خدمات وقت کی ضرورت بھی ہے اور نسانی حقوق کا تقاضابھی ۔