لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے پتنگ بازی کی اجازت کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان کیس کی سماعت کریں گے،، شہری عائزہ جاوید کی جانب سے پنجاب امتناع پتنگ بازی آرڈیننس کی دفعہ 4 کو چیلنج کیا گیا ہے،، حکومت کی جانب سے پتنگ بازی کی اجازت کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان کیس کی سماعت کریں گے،، نجی ٹی وی کے مطابق مقامی شہری عائزہ جاوید کی جانب سے پنجاب امتناع پتنگ بازی آرڈیننس کی دفعہ 4 کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پتنگ بازی پر پابندی کا حکم دے چکی ہے،پتنگ بازی کی اجازت دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پنجاب حکومت نے بدنیتی سے 2001 کے آرڈیننس میں 2009 میں تبدیلی کر دی،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ استدعا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔لاہور ہائی کورٹ نے درخواست سماعت کے لئے مقرر کر دی ہے اور کل بدھ کے روز مسٹر جسٹس امین الدین خان کیس کی سماعت کریں گے۔