مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید اختر بٹ کی پاکستان میں مختلف سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں شرکت کے بعد فرانس واپسی پر قاری فاروق احمد کی رہائش گاہ پر ان سے خصوصی ملاقات اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید اختر بٹ پاکستان کے طویل دورے کے بعد فرانس واپس پہنچ گئے۔ پاکستان میں دورے کے دوران انہوں نے اہم حکومتی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
پیرس واپسی پر انہوں نے قاری فاروق احمد سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں سیاسی راہنمائوں کے درمیان طویل ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں قاری فاروق احمد نے ان سے حکومتی کارکردگی پر سخت سوالات کیے اور ملک میں لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی جیسے بڑھتے ہوئے مسائل کی نشاندہی کی ۔ جس پر محترم جاوید بٹ نے نہائت خندہ پیشانی سے سوالات کے جوابات بھی دیے اور حکومتی کارکردگی اور بہتر ہوتے معاشی اعشاریوں کی طرف توجہ بھی دلائی ۔
دونوں راہنمائوں نے ملک کے استحکام اور جمہوریت کی بحالی کیلئے کی گئی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔