نئی دہلی……بھارتی ریاست کیرالہ میں چار نوجوانوں نے دن دہاڑے ڈنڈے مار مار کر مسلمان نوجوان کو قتل کردیا۔کیرالہ میں ایک انسانیت سوز واقعے نے ریاست میں امن و امان کی صورتحال پر سوالات کھڑے کر دیئے۔
دن دہاڑے چار نوجوانوں نے سڑک پر ایک 23 سالہ مسلمان نوجوان شبیر کو ڈنڈے سے مار مار کر قتل کردیا۔درندگی کا یہ واقعہ کیمرے میں محفوظ ہوکر سوشل میڈیا پر پھیل گیا۔شبیر ایک سال پہلے ہوئے ایک جرم کا عینی شاہد تھا ۔ ملزمان نے انتقام لینے کے لیے شبیر کو بےدردی سے قتل کیا۔پولیس نے وڈیو کی مدد سے ملزموں کی شناخت کرلی، لیکن ابھی تک گرفتاریاں عمل میں نہیں لائی گئیں۔