جامشورو: انڈس ہائی وے پر ایمبولینس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
In Jamshoro, 5 people died of the ambulance and a truck collided on the Indus Highway
یس نیوزکے مطابق میہڑ سے مریضہ کو کراچی لانے والی ایمبولینس انڈس ہائی وے پر جامشوروں کے قریب مانجھند کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوارپانچوں افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت ایمبولینس ڈرائیوربشی ببر، مسمات امام زادی، بیٹے اطہر علی بروہی اورشوہرعبدالغفار کے نام سے ہوئی ہے جب کہ پانچویں شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایمبولنس ڈرائیوربشیرببر کا تعلق شکار پور جب کہ بروہی فیملی کا تعلق میہڑ کے علاقے رام پور سے تھا۔ لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔