counter easy hit

لاہورمیں فقیروں کے خلاف گرینڈ آپریشن، سینکڑوں کو تحویل میں لے لیا گیا ، ان کے ساتھ اب کیا ہوگا ؟

In Lahore, Grand Operation against Poorists, hundreds of were taken over, what will happen to them now?

لاہور (ویب ڈیسک) عید قریب آتے ہی لاہور کی مارکیٹوں اور شاہراہوں پر گداگر بچوں کا رش لگنے لگا، شہر میں گداگر بچوں کو تحویل میں لینے کے لیے پولیس ایکشن میں آگئی۔لاہور کی بڑی مارکیٹوں کے باہر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے گداگر بچوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ چئیر پرسن سارا احمد کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے سی پی بی کے عملے نے چھیالیس جبکہ پنجاب بھر سے دو سو پینتیس بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔اس حوالے سے چئیرپرسن چائلڈ پروٹٰکشن یونٹ چئیرپرسن سارا احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور بیورو میں360 بچے زیر کفالت ہیں تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ادارے میں مزید بہتری کے لئے بھی درخواست کی گئی ہے۔چئیر پرسن سارا احمد کا مزید کہنا تھا کہ بچے قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں تاہم یتیم و بے سہارا بچوں کی کفالت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ذمہ داری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی لاہور پولیس کی جانب سے گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاﺅن کیا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 42بھکاری گرفتار کر کے ان ککیخلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ لاہور میں بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ماضی میں بھی ایک مسئلہ رہا ہے، جس کے تدارک کے لیے انتظامیہ متعدد بار کارروائی کر چکی ہے تاہم خاطرِ خواہ نتائج برآمد نہیں ہوسکے۔بھکاریوں میں خواتین کی بہت بڑی تعداد بھی شامل ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ خواتین بچوں کے اغواء اور دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہی ہیں۔ واضح رہے کہ عید قریب آتے ہی لاہور کی مارکیٹوں اور شاہراہوں پر گداگر بچوں کا رش لگنے لگا، شہر میں گداگر بچوں کو تحویل میں لینے کے لیے پولیس ایکشن میں آگئی۔لاہور کی بڑی مارکیٹوں کے باہر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے گداگر بچوں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website