counter easy hit

’’ جس نے اس ملک کو لوٹا اللہ اس پر لعنت کرے۔۔۔‘‘ لائیو پروگرام میں شہریار آفریدی کی بدعا، جمعیت علمائے اسلام کے ’ حافظ حمد اللہ ‘ نے کیا کر دیا؟ ویڈیو پورے ملک میں وائرل

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے آزادی مارچ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جمعیت کے مطابق یہ دھرنا اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک کرپٹ نظام کو ختم نہیں کر دیا جاتا اور عمران خان مستعفی نہیں ہوجاتے، لیکن اس ملک کو کس نے لوٹا، کس نے نقصان پہنچایا ؟ ابھی تک اسی چیز کا حساب سامنے نہیں آسکا اور پوری قوم ایک عجیب قسم کے تذذبذب کا شکار دکھائی ددے رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تحریک انصاف کی حکومت نے کھوکھلا بنا دیا ہے اور حکومت کا یہ کہنا ہے کہ ملک کو ماضی کے ادوار میں کرپشن کے ذریعے کھوکھلا کیا گیا ۔ ایسے ہی موضوع پر نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ایک ڈیبیٹ پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں جمعیت کی جانب سے حافظ حامد اللہ، حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر شہریار آفریدی، پیپلز پارٹ کی جانب سے فضل کریم کنڈی اور دیگر شریک تھے۔ شہریار آفریدی نے کہا دوران پروگرام کہا کہ ’’ وہ لوگ جنہوں نے اس ملک کو لوٹا ہے، ان پر اللہ کی لعنت ہو اور اللہ انہیں نیست و نابود کر دے، چاہے وہ لوٹنے والے ہم لوگ ہیں یا کوئی اور ‘‘۔ پروگرام میں شریک تمام لوگوں نے شہریار آفریدی کی اس بات پر آمین کہا لیکن جمعیت علمائے اسلام کی نمائندگی کے لیے پروگرام میں شریک ہونے والے حافظ حامد اللہ نے آمین کہنے سے انکار کر دیا ، وہ کہتے رہے میں کیو لعنت ڈالوں کسی پر؟ جس پر شہریار آفریدی نے کہا کہ آپ لوگ اب خود اندازہ لگا لیں کہ سچا کون ہے اور جھوٹا کون ہے، یتیم ، مسکینوں اور لوگوں کو دکھا کر جن کے نام پر آپ پیسہ اکٹھا کرتے ہیں اور انہی کا مال کھانے والوں پر آپ سرعام لعنت بھی نہ بھیج سکیں تو کیا حال ہوگاَ؟ لوگ کس پر یقین کریں گے۔ پروگرام میں مزید کیا گفتگو ہوئی؟ ویڈیو آپ بھی دیکھیں :

https://dai.ly/x7mewkoIN, LIVE, PROGRAM, SHEHRYAR AFRIDI, DAMED, MONEY, LOOTERS, OF, PAKISTAN

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website