لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب، چائینہ اور دبئی کے دورے کے بعد عمران خان نے ملائیشیا جانے کی تیاریاں پکڑ لیں، عمران خان کل 2 روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے اور دورے کے دوران مالیاتی پیکج پر گفتگو نہیں ہوگی۔ دورے کے دوران تجارتی امور سمیت مختلف موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے ۔
ملائیشیا میں بھی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں ، ملائیشیا کی اہم شاہراؤں کو پاکستانی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان 2 روزہ دورے پر کل ملائیشا روانہ ہو رہے ہیں۔ دورے کے دوران ملائیشیا سے تجارت، ماہرین کے تبادلوں سمیت مختلف شعبوں پر بات چیت کی جائے گی جبکہ اس دورے کے دوران پاکستانی وفد میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر ، مشیر تجارت سمیت سینئر حکام وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دورے کے دوران کسی قسم کے مالیاتی پیکج کو زیر بحث نہیں لایا جائے گا ۔ دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورے کو لے کر ملائیشیا میں تیاریا ں شروع کر دی گئیں ہیں۔ ملائیشیا کی اہم شاہراؤں کو پاکستانی پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر وائرل ہونا شروع ہوگئیں ہیں جو ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وائرل کی گئیں ہیں۔ ملائیشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ملائیشین حکومت کی جانب سے کسی بھی پاکستانی لیڈر کی آمد پر اس طرح استقبال کی تیاریاں نہیں کی گئیں جس طرح عمران خان کی دفعہ کی جارہی ہیں۔ عمران خان کے لیے کی جانے والی تیاریوں کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں ……