پیرس :مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں شہدا ماڈل ٹاؤن لاھور کی لیئے قرآن خوانی ،شمعیں روشن کی گئیں، تقیب میں قائد کے جانثاروں نے بھرپور شرکت کی
پیرس(یس اردو نیوز)شہدائے ماڈل ٹائون کی یاد میں ان کے ایصال ثواب کیلئے پیرس کے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل میں قرآن خوانی اور شمعیں روشن کی گئیں، ڈائریکٹر علامہ حسن میر قادری نے اس موقع پر شرکا سے خطاب کیا اور شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر صدر منہاج القرآن فرانس محمد اعظم چوہدری بھی موجود تھے ۔ تقریب میں پیرس بھر سے قائد کے جانثاروں اور کارکنان نے شرکت کی اور شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر اجتماعی دعا کی گئی ۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے شہدا کے مقدمے کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور بھر پورسیاسی و سماجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ شرکا نے مل کر شہدا کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا ہونے اور ان کے قاتلوں کو عبرتناک سزا ملنے کی دعا کی۔