ملتان: مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ملتان میں ڈبل پھاٹک کے قریب مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تلخی کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا۔ تحریک انصاف نے الزام عائد کیا کہ اس کے الیکشن کیمپ پر ن لیگ کے کارکنوں نے حملہ کیا۔ واقعے میں چھریوں کے وار سے تحریک انصاف کے یوسی چیئرمین منور قریشی سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں پی ٹی آئی کے 4 اور مسلم لیگ ن کے 3 کارکنان شامل ہیں جن میں سے بعض کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان تھانہ جلیل آباد پہنچے اور یوسی چیئرمین منورقریشی کی مدعیت میں ن لیگ کے 16 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔