ممبئی: انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران بھارت اے کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے پاؤں چھونے کیلیے ایک شائق 10 فٹ اونچی جالیوں سے کود گیا۔
In order to meet with Mahendra Singh Dhoni fan jumped from the 10-foot-high netting
انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران بھارت اے کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے پاؤں چھونے کیلیے ایک شائق 10 فٹ اونچی جالیوں سے کود گیا، جس وقت مذکورہ شائق نے یہ حرکت کی تب دھونی وکٹ پراپنے ساتھی بیٹسمین پانڈیا سے بات کررہے تھے، شائق سیکیورٹی کو چکمہ دیتے ہوئے پچ پر پہنچا اور دھونی کے پائوں چھو لیے۔سابق کپتان نے اس سے ہاتھ ملایا اور سیکیورٹی اہلکاروں کو اسے مارنے سے بھی منع کیا، بعد میں مذکورہ شائق کو وارننگ دیکرچھوڑ دیا گیا۔ برابورن اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت تھا جبکہ بڑی تعداد میں کراؤڈ دھونی دھونی کے نعرے لگاتا رہا۔