سپریم کورٹ نے اتفاق شوگر مل، چودھری شوگر مل اوروقاص شوگر مل میں کرشنگ روکنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ کا امتناع خارج کردیا اور دوبارہ سماعت کی ہدایت کردی۔
In order to prevent crushing of sugarcane in three sugar mills
درخواست گزار جے ڈی ڈبلیو شوگر مل کے وکیل اعتزاز احسن کا مؤقف تھا کہ ہائیکورٹ نے اتفاق شوگر مل کو ابتدائی ریلیف فراہم کیا، پاور پلانٹ کی آڑ میں شوگر مل لگائی گئی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار ،جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پرمشتمل بینچ نے حکم دیا کہ اتفاق شوگر مل، چوہدری شوگر مل ،وقاص شوگر مل میں کرشنگ روکی جائے۔ سپریم کورٹ نے 3ملوں میں کرشنگ شروع کرنےکاحکم امتناع خارج کردیا۔گنے کی کرشنگ سے متعلق حکم امتناع لاہورہائی کورٹ نے جاری کیا تھا۔