اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی وزیر اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ احتجاج کی صورت میں سڑکوں پر باہر آئیں گے۔ ان کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ لوگ احتجاج یا دھرنے کا کال دینے والوں کی باتوں پر دھیان نہ دیں۔ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ لوگ اس طرح کی غلطی نہ کریں ورنہ بھنٹی لگے گی۔ وفاقی وزیر اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ عوام احتجاج کی کال دینے والوں کی باتوں پر کان نہ دھریں، سڑکوں پر آنا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ گرمیوں میں پھینٹی لگے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اعجاز نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی سڑکوں پر احتجاج کیلئے نکلا۔ اس کی پھینٹی لگے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ عوام اپوزیشن جماعتوں کے اعلانات پر کان نہ دھرے۔ اپوزیشن جماعتیں خود کے احتساب سے بچنے کیلئے عوام کو استعمال کرنا چاہتی ہیں۔ اس لیے جو بھی سڑکوں پر آیا۔ شدید گرمی میں اس کی چھترول بھی ہوگی۔