اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر عموماً کھول کر تنقید کی جاتی ہے اور بظاہر سندھ کے عوام کے مسائل بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔
اسی تناظر میں اپوزیشن لیڈر سید خوردشید شاہ کی ایک حالیہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کے لوگ اپنے مسائل کیخلا ف احتجاج کر رہے تھے مگر جب سید خورشید شاہ وہاں پہنچے تو لوگوں نے جوتے لہرائے اور ان کے بہت قریب آگئے۔