counter easy hit

ایسے الفاظ میں ایک دوسرے کو مخاطب کر ڈالا کہ پوری قوم حیران رہ گئی

In such words, one another addressed that the whole nation was amazed

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے درمیان ٹوئٹر پرلفظی جنگ چھڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے ایک ٹویٹ میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز ، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور بانی متحدہ کی تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں تمام قومی سیاستدان آبدیدہ نظر آرہے تھے۔زرتاج گل کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا تو بختاور بھی پیچھے نہ رہیں اور فوری جواب دیا’ کیا آپ کو اس بات کا اندازہ ہے کہ بچے بھی آپ سے زیادہ ذہین ہوتے ہیں ، تمہیں یہ بات اپنی برطرف بہن سے پوچھنی چاہیے‘۔زرتاج گل نے اس پر کہا ’ اوہ ، آپ نے تو میری دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا، آپ کو اپنے ٹین پرسنٹ والد کے شرمناک ناٹک پر ٹویٹ کے بجائے اپنی آہیں بھرتی ہوئی بہنوں کو تسلی دینی چاہیے، رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ وہ اپنا دماغی توازن کھو رہے ہیں کیونکہ وہ عدالت میں دانت نکال رہے تھے، کیا وہ ذہنی بیماری کی ایک اور درخواست دینے والے ہیں؟‘۔زرتاج گل کی جانب سے یہ جواب دیا گیا تو بختاور بھٹو زرداری نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا لیکن وزیر مملکت پہلے ہی اس کا سکرین شارٹ لے چکی تھیں۔ وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی نے سکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ میری طرف سے منہ توڑ جواب دیے جانے پر ڈرپورک اور حواس باختہ بختاور نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا، بزدل کہیں کی‘۔اس ٹویٹ پر بختاور بھٹو نے وزیر مملکت کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر کو نشانہ بنایا اور کہا ’ آپ کی طرف سے اونچی آواز میں پڑھنے کے بعد مجھے اس بات پر حیرت ہے کہ آپ ’ disorientated‘ کے سپیلنگ لکھ سکتی ہیں، خود کو اپنے چہرے پر تھپکی دو کیونکہ تم بہت اچھا کام کر رہی ہو۔بختاور بھٹو کے اس ٹویٹ کے جواب میں زرتاج گل وزیر نے کہا ’یا خدا، سزا کیلئے بے صبری نظر آرہی ہو، کیا آپ ۔۔۔ اپنے کھسکے ہوئے پاپا ڈینٹونک کو بتاﺅ کہ انہیں گرفتار کیا گیا ہے ، انہیں ان کے اصطبل تک نہیں لے جایا جائے گا جو وہ وہ پاگلوں کی طرح کھسیاتی ہنسی ہنس رہے ہیں، اپنی بہن کو بھروسہ رکھنے کی نصیحت کرو، لگتا ہے کہ ذہنی صحت کی خرابی کی درخواست بہت جلد آنے والی ہے‘۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website