نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا 100 روزہ امتحان میں پاس ہوگئے ہیں اور وزیراعظم ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،، رپورٹ میں بتایا گیا کہ شیخ رشید نے وزارت ریلوے کی کارکردگی پر کابینہ اجلاس کو بریفنگ دی جس پر اجلاس میں ڈیسک بجا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا،،وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ ‘شیخ رشید صاحب، آپ کو ریلوے کے افسران فیل کرنے کی کوشش تو نہیں کررہے جس پر شیخ رشید نے کہا کہ ‘ابھی تو حالات ٹھیک ہیں، ایسا محسوس کیا تو آپ کے علم میں لاؤں گا’،، ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شیخ رشید نے وزیراعظم سے کہا کہ ‘ریلوے کو آپ کے وژن کے مطابق آئندہ بھی نمبر ون ہی رکھیں گے، 20 نئی ٹرینیں چلائیں، ایک سال کا ٹارگٹ تین ماہ میں مکمل کرلیا، چار فریٹ،3 ٹورسٹ ٹرینیں بھی چلارہے ہیں’۔ شیخ رشید نے بتایا کہ ‘میرے دور میں ریلوے نے دو ارب روپے اضافی کمائے، خیال رہے کہ وفاقی کابینہ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر تین ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کے جائزے کے لیے اجلاس طلب کیا جائے گا۔
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جو تقریباً 9 گھنٹوں تک جاری رہا جس میں وزراء کی 100 روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،، ہر وزیر کی خواہش تھی کہ انکی 100 روزہ رپورٹ تمام وزارتوں سے بہتر ہو ،، وزیراعظم نے بھی بہت تفصیل سے سب کی رپورٹ کو چیک کیا،،
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 34