اسلام آباد (مانیرینگ ڈیسک) افتخار درانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو نیاوزیراعلیٰ سندھ منتخب کرلینا چاہئے، عظمیٰ بخاری کی صورت میں مسلم لیگ ن میں نئی قیادت بن رہی ہے ، بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ کے حوالے سے سنگین گفتگو کی ہے ، بلاول کی پولیٹیکل انجینئر نگ گفتگو پر کان نہیں دھر ے گئے، ک نفیوژن کی فضاءاپوزیشن کیلئے ساز گار ہوتی ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی تی وی چینل کے پروگرام مین گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو نیاوزیراعلیٰ سندھ منتخب کرلینا چاہئے، عظمیٰ بخاری کی صورت میں مسلم لیگ ن میں نئی قیادت بن رہی ہے ، بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ کے حوالے سے سنگین گفتگو کی ہے ، بلاول کی پولیٹیکل انجینئر نگ گفتگو پر کان نہیں دھر ے گئے، کنفیوژن کی فضاءاپوزیشن کیلئے ساز گار ہوتی ہے۔اس سے قبل وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے میں فاروڈ بلاک بن چکا ہے جسکی تشکیل آخری مراحل میں ہے، اسے کوئی اور نہیں چوہددری نثار لیڈ کریں گے، اس فاروڈ بلاک کے بننے میں تحریک انصاف کا کوئی کردار نہیں ہے، اس میں چوہدری نثار کا ہاتھ ہے کیونکہ اس کو لیڈ بھی وہ ہی کرنے والے ہیں، سیاست میں کچھ بھی نا ممکن نہیں ہے، نہ کسی بلاک سے کوئی تعلق ہے اور نہی کوئی بلاک آ کر ہمیں ملے گا ۔فیصل واوڈا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پیپلز پارٹی کے بھی 26 افراد تیاری کر چکیں ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر بھی تقریباً 26 افراد تیاری کررہے ہیں، جو بہت جلد اُڑ جائیں گے ، یہ جو پارٹیوں کے اندر سرگرمیاں چل رہی ہیں اس سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں ہے، لیکن خود پارٹی کے کارکنان ہی اگر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائیں جائیں تو اس میں تحریک انصاف کا کیا قصور ہے ۔
خیال رہے کہ ابھجی کچھ دیر قبل پی پی رہنماء امتیاز شیخ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ تھریک انصاف اندرونی خلفشار کا شکار ہوچکی ہے اور بہت جلد پی ٹی آئی اراکین پیپلز پارٹی میں شامل ہونگے ۔