ٹیکسلا: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہم جماعت رہے ہیں، سردار ایازصادق، پرویز خٹک، عمران خان اور چوہدری نثار کے ذاتی تعلقات بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اور نہ ہی کبھی انہوں نے اس بات کو چھپانے کی کوشش کی لیکن اب چوہدری نثار علی خان نے عمران خان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی ہنسی نہ رکے گی۔
ایک کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے مخالفین پر خوب طنز کے نشتر چلائے، جعلی ڈگریاں اور پارٹیاں بدلنے کا طعنہ بھی دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ ’جس امیدوار کو بلے کے نشان پر کھڑا کیا جارہا اس کو تو ساری عمر پارٹیاں تبدیل کرنے میں گزاری ہے، یہ جنرل ضیاء الحق کے دور میں میرے ساتھ نیچے ایم پی اے آیا تھا، بے نظیر بھٹو آئی تو ان کے ساتھ شامل ہوگیا‘۔
چوہدر نثار کا کہنا تھا کہ ’عمران خان اور میں سکول کے زمانے سے ہم دوست ہیں، بالکل نالائیک اور نکھٹو طالب ہوتے تھے جب امتحان سر پر آتا تھا تو یہ اپنے ابو اور امی کو لے کر ماسٹر کے پاس حاضر ہوتے تھے۔ ان کے ابو اور امی منتیں کرتے تھے کہ اس کو اس سال پاس کردو آئندہ انشاء اللہ یہ بہت اچھی کارکردگی دکھائے گا‘۔