کراچی(ویب ڈیسک)جعلی بینک اکاونٹس میں اربوں روپوں کے بعد اب جائیدادیں نکلنا شروع ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے رہائشی عمران جو کہ ویلڈنگ کا کام کرتاہے اور سخت مزدوری کے باعث اپنے اہل خانہ کو دو وقت کی روٹی کھلاتا ہے، اس شخص کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب اسے معلوم ہوا کہ اس کے نام پر جائیدادیں نکل آئی ہیں۔
عمران کو ایف آئی اے نے نوٹس جاری کیا تو اس کے گھر میں پریشانی نے ڈیرے ڈال لیے تاہم اب اس کا کہنا ہے کہ جائیداد میری ثابت ہو جائے تو میں بیچ کر اسے ڈیم کی تعمیر کیلئے پیسے دیدوں گا۔عمران کا کہنا ہے کہ جب سے ایف آئی اے کا نوٹس ملا ہے میرے گھر میں ٹینشن تھی، اگر جائیداد بیرون ملک ہے بھی تو وہ چیف جسٹس کے ڈیم فنڈ میں عطیہ کرتا ہوں۔عمران نامی شہری نے چیف جسٹس آف پاکستان سے معاملے کا نوٹس لینے اور ایف آئی اے سے درست سمت میں تحقیقات کرنے کی درخواست کی۔