counter easy hit

تحریک انصاف والوں کی پانچوں گھی میں ، اہم وزراء اور عہدیداروں کے ایسے کرتوت سامنے آگئے کہ آپ کو شریفوں اور زر والوں کے کارنامے بھول جائیں گے

In the five assemblies of the PTI, the chief ministers and officials have revealed that you will forget the deeds of the gentlemen and the moneylenders.

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سینئر صحافی محمد مالک نے انکشاف کیاہے کہ حکومت اپنے پاور پرچیزنگ ایگریمنٹ میں آئی پی پیز کے ساتھ ترمیم کرنے جا رہی ہے اب حسن اتفاق یہ ہے کہ اس میں کچھ آئی پی پیز ہیں جن کا جھگڑا چل رہا ہے اور اس میں دو کمپنیاں بھی سامنے آئی ہیں جن کے نام روش پاور لیمیٹڈ اور آلٹن انرجی لیمیٹڈ ہے۔ نجی ٹی وی ” ہم نیوز “ کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سی پی پی دونوں کمپنیوں کی خاطر اپنی پالیسی تبدیل کرنے جارہی ہے جس میں اہم مشیر شراکت دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روش پاور 3 سو میگا واٹ کا پرجیکٹ ہے، ان کا جھگڑا چل رہا تھا ، یہ پہلے گیس پر تھے پھر ایک زمانے میں ان کی گیس کی سپلائی واجبات ادا نہ کرنے پر سوئی گیس نے کاٹ دی اور بعد میں کیس چلتا رہااور اس میں کچھ اور کمپنیاں بھی شامل ہو گئیں تاہم اب کنٹریکٹ میں ترمیم کرنے جارہے ہیں ۔اس کمپنی میں ” ڈیسکون انجینئرنگ کے 58 فیصد حصص ہیں اور ڈیسکون پی ٹی آئی کے مشیر تجار ت رزاق داﺅد کی کمپنی ہے ۔ محمد مالک کا کہناتھا کہ دوسری کمپنی آلٹن انرجی پاکستان ہے جس کو فائدہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے ، 2017 کے مطابق مشیر تجارت رزاق داﺅد اس کمپنی کے چیئرمین اور تیمور داود اس کے چیف ایگزیکٹو تھے ۔ان کا کہناتھا کہ یہ سارے فیصلے سی پی پی کی کابینہ کمیٹی کرنے جارہی ہے ، اس کے ممبر ایڈوائزر فنانس ہیں جو کہ اس کو ہیڈ کرتے ہیں جبکہ اس میں ندیم بابر بھی خصوصی دعوت پر جاتے ہیں ۔ سینئر صحافی کا کہناتھا کہ کچھ ہفتے پہلے ان کے کنٹریکٹ میں بھی ترمیم کی گئی اور پالیسی تبدیل کرتے ہوئے انہیں گیس سے ایل این جی پر منتقل کر دیا گیا جس کا مطلب ہے کہ حکومت پر اب یہ لازم ہو گا کہ ان سے بجلی خریدیں ۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ نئی پالیسی سے دیگر کمپنیاں بھی مفید ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت میں مشیران جس ڈھٹائی سے اپنے مفادات حاصل کر رہے ہیں وہ ناقابل یقین ہے۔سینئر صحافی نے کہا لگ رہا ہے کہ وزیراعظم کے مشیران خاص تو ترقی کر رہے ہیں لیکن ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website