اسلام آباد ; ذرائع نے ’’نجی اخبار ‘‘ کو بتایا ہے کہ سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کے جنازے میں بعض مخالف عناصر کی گئی نعرے بازی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔سانحہ مستونگ میں شہید ہو نے والے نوابزادہ سراج رئیسانی کو قومی پرچم میں
لپیٹ کر پورے قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا تھاجبکہ جنازےمیں نگر ان وزیر اعلی و اْنکی کابینہ کے ممبران ،سابق وزراء و اراکن قومی و صابائی اسمبلی ، آرمی چیف سمیت بڑی تعداد میں سیاستدانوں، اعلی فوجی و سول حکام نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی تھی لیکن تدفین کے موقع پر بعض مخالف عناصر کی جانب سے ایک ادارے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، اس بارے میں کہا جا رہا ہے کہ کچھ بیرونی عناصر نے مقامی افراد کے غم و غصے کو نفرت انگیز نعروں میں بدل کریہ تاثردینے کی ناکام کو شش کی کہ بلوچستان کے عوام اس سانحہ کا ذمہ دار مخصوص لوگوں کو تصور کرتے ہیں ، ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ تحقیقات کیلئے نعرے بازی کی سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیوز بھی حاصل کر لی گئی ہیں ۔واضح رہے سانحہ مستونگ کے بعد ملک بھر کی فضا سوگوار ہے ، اپنے پیاروں کو کھونے والے غم سے نڈھال ہیں ، سیکڑوں گھروں پر قیامت گزر گئی جبکہ شہداء کی تعداد 131 ہوگئی ہے۔100 سے زائد زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔گزشتہ روز مستونگ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے
رہنما سراج رئیسانی و دیگر افراد کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔سراج رئیسانی کی نماز جنازہ کوئٹہ کے موسیٰ اسٹیڈیم میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ اور صوبائی وزراء سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں سراج درانی کے بھائیوں نواب اسلم رئیسانی، نوابزادہ لشکری رئیسانی، آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم، آئی جی پولیس بلوچستان اور قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی کی تدفین اُن کے آبائی علاقے کانک میں کر دی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی کو پاکستان کا سپاہی قرار دیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سراج رئیسانی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے سراج رئیسانی کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں مستونگ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔