لاہور(ویب ڈیسک)ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ داتا دربا ر خودکش حملے میں ملوث دہشت گرد وںکے نیٹ ورک ماسڑ مائینڈ ارد گر د آپریٹ کر رہاتھا ۔بتایا گیاہے کہ داتا دربا ر کے علاقے میں 16ہوٹل اور 6سرائے موجود ہیں جو مقامی پولیس کومبینہ طور پر منتھلی دیتے ہیں جس کی وجہ سے انکی چیکنگ یا سرچ آپریشن کرنے کی بجائے سب اچھا کی رپورٹ حکام کو بھجوا دی جا تی ہے ۔انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے داتا دربار کے گرد ہوٹل یا سرائے میں رہ کر ٹارگٹ کی مانیٹرنگ کی تاہم داتا دربار کی سخت سیکورٹی کے باعث انہوںنے پولیس کی گیٹ نمبر 2پر اہلکاروں کی تعداد اور وقت کا تعین کر کے خودکش حملہ کرایا ۔سیکورٹی اداروں نے خودکش حملہ آور کے شیش محل سے آنے کے روٹس کے راستے میں نصب کیمروں کی مدد سے اسکے ٹھکانے یا سہولت کار کا پتہ چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کار کسی ہوٹل یا سرائے میں موجود تھے جو خودکش حملہ آور کو ٹارگٹ کی طرف روانہ کر کے فرار ہو گئے تاہم حملہ آور کی دھماکے سے قبل سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں دھماکے سے قبل اسے دیکھا جا سکتاہے یاد رہے کہ داتا دربار کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، واقعے میں شہدا کی تعداد 12 ہوگئی۔ 2 خواتین سمیت 7 زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مبینہ سہولت کاروں کی تصاویر بھی سامنے آگئی،6دہشتگرد گرفتار،تعلق افغانستان سے ہے ،شہید مدثر کے ورثاء علاج کی بہتر سہولیات نہ ملنے پر شکوہ کرتے نظر آئے۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کی 500سے زائد جائیدادیں ضبط کرلی ہیں۔دی نیوز کو معلوم ہوا ہےکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب بھر میں کالعدم جماعت الدعوۃ اور اس کی ملحقہ سماجی فلاحی تنظیم فلاح انسانیت فائونڈیشن کی 500سے زائد جائیدادیں ضبط کی جاچکی ہیں۔