اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم پولیو کے خاتمے کے ہدف کی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔
پولیو کے عالمی دن پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت اپنے بچو ں کو پولیو سے بچانے کیلئے پرعزم ہے، پاکستان دنیا کے ان تین ممالک میں شامل ہے جہاں اب بھی پولیووائرس موجود ہے، پولیو کے خلاف مہم کے نتیجے میں دنیا میں 16 ملین افراد چل پھررہے ہیں، ہم مخصوص علاقوں میں پولیو وائرس سے آخری لڑائی لڑ رہے ہیں جب کہ ہم پولیو کے خاتمہ کے ہدف کی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے صحت محافظ ملک بھرمیں تمام بچوں تک پہنچ کرانہیں ویکسین دے رہے ہیں اوراس قومی مسئلہ سے نمٹنے میں مدد پر تمام سیاسی قوتوں، مذہبی رہنماؤں اوردفاعی فورسز کا شکرگزار ہوں۔