اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار حبیب اکرم نے انکشاف کیاہے کہ من مرضی کی تفتیش نہ کرنے پر لیہ میں ایک آرپی او نے ایک ڈی ایس پی کو وردی میں ہتھکڑی لگوادی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے انکشاف کیاکہ
تحریک انصاف کی حکومت میں جہاں احس جمیل گجر کی مداخلت پر پہلے ڈی پی او پاکپتن اور پھر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کوتبدیل کیا گیاوہاں ایک تازہ ترین واقعہ یہ پیش آیا ہے کہ پنجاب کے ضلع لیہ میں ایک آرپی او نے ایک مقدمہ کی تفتیش کے نتائج مرضی کے مطابق نہ آنے پر ایک ڈی ایس پی کو وردی میں ہتھکڑی لگوادی ہے کیونکہ ڈی ایس پی نے تفتیش کے تنائج اس طرح نہیں دیئے تھے جس طرح وہ آرپی او چاہتا تھا ۔ جبکہ دوسری جانب معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ حاجی عبد الوہاب مرحوم خیر بانٹنے والے گروہ کی قیادت کرتے ہوئے رخصت ہوئے ، تبلیغی جماعت دنیا کی سب سے بڑی اسلامی تحریک ہے جس سے ڈیڑھ کروڑ افراد منسلک ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ تبلیغی جماعت کا موضوع حکومت نہیں ہے اورنہ سیاست ہے ، اس جماعت کا مقصدفرد کی اصلاح ہے اور اس سے پھر معاشرے کی اصلاح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کسی گروہ یافر قے کی بات نہیں کرتے بلکہ انسان کو اندر سے تبدیل کرکے رکھ دیتے ہیں ۔ تبلیغی جماعت اس وقت دنیا کی سب سے بڑی اسلامی تحریک ہے جس سے ڈیڑھ کروڑ افراد منسلک ہیں اور ہر آنے والے دن میں اس تعداد میں اضافہ ہوتا جارہاہے ، انہوں نے کہا کہ حاجی عبد الوہاب مرحوم اس کا مرکز تھے جو ایک خیر پھیلانے والے گروہ کی قیادت کرتے ہوئے یہاں سے رخصت ہوئے ۔ حاجی عبد الوہاب نے 95برس کی عمر پائی اوراس کے ایک ایک لمحے سے تبلیغ کیلئے فائدہ اٹھایا۔