counter easy hit

قربانی کے جانوروں کی آڑ میں اسلحہ سمیت ممنوعہ اشیا کی پنجاب سمگلنگ

بیوپاریوں، ٹرک ڈرائیورز، ہیلپرز کے روپ میں دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور مشتبہ افراد کی آمد کا بھی انکشاف

In the middle of the animal sacrifice banned goods including weapons smuggling to Punjab

In the middle of the animal sacrifice banned goods including weapons smuggling to Punjab

لاہور: پنجاب بھر میں ہیوی ٹرالرز اورٹرکوں میں قربانی کے جانوروں کی آڑ میں ممنوعہ اشیا ، جاسوسی آلات ، جدید امریکی اسلحہ ، گولیاں ، ہینڈ گرینیڈ ، ٹائم ڈیوائس بم وغیرہ سمگل کرنے جبکہ بیوپاریوں کے روپ میں دہشتگردوں کے سہولت کاروں اورمشتبہ افرادکی آمد کابھی انکشاف ہوا ، اسی طرح لاہور سمیت پنجاب بھر میں چلنے والے 17 ٹرالرز اور ٹرک مالکان کے مختلف کالعدم تنظیموں سے روابط بھی پائے گئے جس کے بعد ان افراد کی فہرستیں مرتب کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔

ذرائع کے مطابق عید سے قبل قربانی کے جانوروں کو ٹرکوں ، ہیوی ٹرالرز اور لوڈرز گاڑیوں پر لاہور ، میانوالی ، مریدکے ، فیصل آباد ، اسلام آباد ،سرگودھا ،راولپنڈی ،گجرات ،ساہیوال،منڈی بہاؤالدین ،شیخوپورہ ،گوجرانوالہ ،شرقپور ،نارووال ،شکر گڑھ اور دیگر شہروں کی منڈیوں میں منتقل کیا جاتا ہے ،ان میں سے بعض مال بردارگاڑیوں کے مالکان جا نوروں کی آڑ میں اسلحہ اوردیگرممنوعہ اشیا وغیرہ بھی لے جاتے ہیں ، پولیس ناکوں اورچیک پوسٹوں پر بھی عام طورپرایسے ٹرالرزاورٹرکوں کو چیک نہیں کیا جاتاجبکہ پولیس اہلکارپیسے لیکرمک مکابھی کرلیتے ہیں،پنجاب میں آنیوالے متعدد ٹرکوں اورہیوی ٹرالرزکے مالکان کا تعلق سوات،مینگورہ،شمالی وزیر ستان، خیبر پختونخوااورڈیرہ غازی خا ن سے ہے ،انکے ڈیروں پر مشتبہ افراد کا آنا جانارہتاہے جبکہ یہ مشتبہ افراداورسہولت کاروں کو بھی سامان کی آڑ میں مختلف شہروں میں منتقل کرچکے ہیں.

بعض مشتبہ افرادکے جعلی شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس بنواکرڈرائیور،ہیلپریابیوپاری کے روپ میں شہروں کے اندرداخل ہونے کی اطلاعات بھی ملیں۔مزیدبتایاگیاکہ سگیاں پل کے قریب حالیہ دہشتگردی میں استعمال ہونیوالے ٹرک کے تین ایجنٹوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ ٹرک کا نمبرجعلی نکلا اورتاحال اس کا اصل مالک ٹریس نہیں ہوسکا،انٹیلی جنس رپورٹ کے بعدعیدسے قبل مختلف شہروں میں پولیس کی عارضی چوکیاں قائم کرنے پرغور کیا جا رہا ہے جبکہ لاہورسمیت تمام شہروں کی مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں کی بھی مکمل جانچ پڑتال کی جائیگی۔ادھرترجمان لاہور پولیس کا کہناتھا سانحہ آؤٹ فال روڈ کے بعدشہرکے داخلی و خارجی راستوں پر سخت پہرہ ہے اور ہر آنے جانیوالے کی سخت چیکنگ اور ویڈیو بھی بنائی جا رہی ہے جبکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سپیشل چیک پوسٹیں بھی قائم کی جاچکی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website