اس وقت دو قسم کے لوگ مکمل تیاری کر رھے ھوں گے.
پہلے لوگ اللہ کے دوست ھیں جو اس وقت سوچ رھے ھوں کہ اللہ کے فضل سے زندگی میں ایک بار پھر رمضان کا مہینہ آ رھا ھے…… اس دفعہ بہت عبادت کرنی ھے.. بہت نوافل پڑھنے ھیں.. بہت سخاوت کرنی ھے.. اور اللہ سے اپنے معاملات بہتر کرنے ھیں…
ھر حال میں اللہ کے حُکم پر عمل کر کے اُس کی خوشنودی حاصل کرنی ھے
دوسرے شیطان کے دوست وہ لوگ ھیں جو اس وقت آلُو پیاز ٹماٹر پھل سبزیاں اجناس و دیگر ایسی چیزیں جو رمضان مبارک میں زیادہ استمعال ھوتی ھیں
اُن کا ذخیرہ کر رھے ھوں گے. تا کہ اس رمضان میں اپنی کمائی کو دو گُنا تین گُنا یا پانچ گُنا بڑھا سکیں
دوسری قسم کے لوگ اپنے لئے اپنے بچوں کیلئے جہنم کی آگ خرید رھے ھیں… نہیں یقین تو قرآن پاک میں موجود زخیرہ اندوزی کے متعلق آیات کا مفہوم پڑھ لیں
ناجائز منافع خوری اور زخیرہ اندوزی ایک حرام عمل ھے.
اللہ تعالی ان منافع خوروں کو ہدایت دے امین یا رب العالمین