اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف عدالتی فیصلے سے قبل ہی فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرلیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں قیدیوں کی گاڑیاں اور ربڑ کی گولیاں بھی خصوصی انتظامات کا حصہ ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ممکنہ احتجاج اور لیگی کارکنان سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے بارہ سپیشل ڈنڈا بردار سکواڈ بھی تشکیل دیئے ہیں جن کے پاس آنسو گیس کے چار سو اضافی شیل بھی ہوں گے ، جبکہ ممکنہ طورپر گرفتار کارکنان و رہنماوں کو حوالات منتقل کرنے کے لیے قیدیوں کو لانیوالی وینز سٹی زون کے اہم مقامات پر موجود ہوں گے جبکہ چاروں زونل ایس پیز اپنے اپنے علاقوں میں صورتحال کو مانیٹر اور امن وامان یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں گے ۔ذرائع نے بتایاکہ کسی بھی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی اہم عوامی مقام یا شاہراہ پر لیگی کارکنان کو احتجاج نہیں کرنے دیاجائے گااور اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ریاست کی رٹ بحال رکھی جائے گی ۔ یونیفارم کے علاوہ سادہ کپٹروں میں بھی پولیس اہلکارون کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔