ڈی آئی خان (ویب ڈیسک) ڈی آئی خان میں زمینو ں کو پانی دینے کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ستویانی گاﺅں منگل میں 2 گروپوں میں تصادم ہوا جس پردونو ں اطراف سے گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہو گئے ،پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ زمینوں کو پانی دینے کے تنازع پر ہوئی ،جاں بحق اور زخمیو ں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔