شیخوپورہ میں 1180میگا واٹ کا بھکی پاور پلانٹ مکمل طور پر فعال ہو گیا ہے۔پنجاب کے وزیر اعلٰی محمد شہباز شریف نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامع حکمت عملی اورموثر اقدامات کی بدولت گزشتہ پانچ سال کے دوران بجلی کی پیداوار میں دس ہزار میگاواٹ کااضافہ ہوا ۔قلیل مدت میں بجلی کی پیداوار میں اتنا اضافہ حکومت کی اعلٰی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔