مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کی برسی کے موقع پر آج مکمل ہڑتال کی جائے گی اور عید گاہ تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا۔
کٹھ پتلی انتظامیہ نے سرینگر میں کرفیو جیسی پابندیاں لگا دیں، مقبوضہ وادی میں ہڑتال اور مارچ کی کال حریت رہنماؤں نے مشترکہ طور پر دی ہے۔
حریت رہنما میر واعظ مولوی فاروق کو 21مئی 1990ء کو اور خواجہ عبدالغنی لون کو 21مئی 2002ء کو نامعلوم حملہ آوروں نے شہید کیا تھا۔
دوسری جانب وادی میں دوسرے روز بھی کرفیو جیسی پابندیاں نافذ رہیں، لوگوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے خاردار تار لگا کر راستے بند کیے گئے ہیں۔
حریت رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک بھی نظر بند ہیں۔