اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سب سے زیادہ فردوس عاشق اعوان کی نقل کی جاتی تھی لیکن موجودہ دور میں فواد چوہدری باقی وزرا کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ جب سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنے ہیں تب سے سوشل میڈیا پر میمز کا ایک طوفان برپا ہے اور لوگ طرح طرح کے سائنسی نوعیت کے لطیفے ان کی ذات سے منسوب کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے خود پر بننے والے لطیفوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان کے حوالے سے بننے والی میمز اور لطیفوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور اپنے دوستوں کو بھی بھیجتے ہیں۔فواد چوہدری نے ایک پروگرام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان بھی ان میمز کو بہت انجوائے کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی مجھے ایک میم بھیجی ہے جس میں لکھا ہوا تھا کہ ” شادی بچوں کا کھیل نہیں لیکن کھیلا بچوں کے لیے جاتا ہے”۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مجھے روزانہ صبح کئی میمز آئے ہوتے ہیں جب کہ میں بھی کچھ لوگوں کو بھیجتا رہتا ہوں۔جب کہ دوسری جانب وفاقی وزیربرائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے لاہور میں ڈی این اے لیبارٹری قائم کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ڈی این اے لیبارٹری کے قیام کے لئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اگلے سال مارچ تک لیبارٹری کام شروع کر دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص لبارٹری میں فیس ادا کر کے معلومات حاصل کرسکے گا کہ وہ کون ہے اورہر کوئی اپنے رنگ، نسل بارے تمام معلومات ڈی این اے رپورٹ کے ذریعے حاصل کر سکے گا۔
جب سے فواد چوہدری کو سائنس اور ٹیکنالوجی کاوفاقی وزیر بنایا گیا ہے تب سے سوشل میڈیا پہ ان پر ہزاروں میزم اور لطیفے بن چکے ہیں۔کسی میمی میں انہیں کسی سائنسدان کے روپ میں دکھایا گیا ہے،کسی لطیفے میں ان کی جانب سے عجیب و غریب سائنسی بیانات شائع کیے گئے ہیں۔ان میمز کو لاکھوں کی تعداد مین شئیر کیا جارہا ہے اور اب انہوں نے بتایا ہے کہ وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان کے حوالے سے بننے والی میمز اور لطیفوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں،اپنے دوستوں کو بھی بھیجتے ہیں۔فواد چوہدری وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنے تو انہیں معروف سائنسدان آئن سٹائن کا روپ دے دیا گیا۔ فواد چوہدری کی آئن سٹائن کے روپ میں طرح طرح کی میمز شیئر کی جاتی ہیں۔
ایک میم کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پانی ابالتے وقت جو آواز آتی ہے وہ جراثیموں کی چیخوں کی ہوتی ہے۔ ایک میم میں فواد چوہدری سے یہ بات بھی منسوب کی گئی ہے ہمیں گرمی اس لیے لگتی ہے کیونکہ ہم گرمی کو نہیں لگ سکتے۔ رمضان شروع ہوا تو فواد چوہدری نے رویت ہلال کمیٹی کے خلاف محاذ کھول دیا جس کے بعد ان کی اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی ایک تصویر کو ملا کر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا نیا روپ پیش کردیا گیا۔ اس تصویر کے تحت بھی طرح طرح کے لطیفے سوشل میڈیا پر شیئر کیے جارہے ہیں۔ فواد چوہدری کی شخصیت کے حوالے سے اتنی زیادہ میمز بن رہی ہیں لیکن وہ ان کا بھرپور لطف لیتے ہیں۔