اسلام آباد؛این اے 98اور 144کے نتائج ایک ہی لیٹر ہیڈ پر آنے انکشاف، نجی ٹی وی سماء کے مطابق (ن )لیگ کے ہاتھ سے لکھے فارمز کا پول کھل کر سامنے آگیا،این اے 98اور 144کے نتائج ایک ہی لیٹر ہیڈ پر آنے کا انکشاف ہوا ہے ۔ملتا جلتا لیٹر ہیڈ
اور کہیں نہیں صرف اسلام آباد میں ہے ۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ لیٹر ہیڈ اور دستخط جعلی ہیں ۔واضح رہے این اے 98 کا حلقہ بھکر ٹو ہے جب کہ این اے 144 اوکاڑہ فور میں ہے۔دریں اثنا سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی 119 جبکہ مسلم لیگ (ن) کو 61 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی 40، متحدہ مجلس عمل کو 8، ایم کیو ایم پاکستان 8 اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو 5 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔اسی طرح بی این پی مینگل 4، مسلم لیگ (ق) 4، عوامی مسلم لیگ اور اے این پی کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے،18 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو بھی برتری حاصل ہےدوسری جنب ایک اور خبر کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم پی ٹی آئی کیلئے لاہور سے افسوسناک خبر یہ ہے کہ علیم خان این اے 129 اور یاسمین راشد این اے 125 سے ہار گئیں ہیں جبکہ دونوں حلقوں میں ن لیگ نے کامیابی حاصل کرلی ہے تاہم عمران خان کی جیت پر جمائمہ نے پیغام جاری کیا تو آگے سے حامد میر بھی میدان میں آ گئے اور ایسا پیغام جاری کر دیا کہ جان کر عمران خان کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی ۔تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر جاری پیغام میں جمائمہ کا کہناتھا کہ 22 سال کے بعد ، ذلت ، مشکلات اور قربانیوں کے بعد آخر کارمیرے بچوں کے والد پاکستان کے اگلے وزیراعظم بننے جارہے ہیں۔عمران کی کامیابی خودپریقین اور شکست کے آگے سرتسلیم خم نہ کرنےکی بہترین مثال ہے ۔ جمائمہ کا کہناتھا کہ اب چیلنج اس بات کو یاد رکھنے کاہے کہ عمران خان سیاست میں کیوں آئے تھے؟ ، مبار ک ہو عمران خان ۔