counter easy hit

تورات میں امت محمد یہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر

In the Torah, the Ummah mentions this

حضرت قتادہ رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں عرض کی کہ الٰہی ! میں تورات میں ایک ایسی امت کا ذکر دیکھتا ہوں جو تمام امتوں سے بہتر ہو گی ۔لوگوں کو نیکی کی دعوت دے گی اور برائی سے روکے گی ۔ الٰہی ! اسے میری امت بنادے ۔اللہ عزوجل نے فرمایا کہ وہ تو میرے محبوب احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہے ۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عرض کیا کہ الٰہی! میں تورات میں ایک ایسی قوم کا ذکر دیکھتا ہوں جن کے سینوں میں تیرا کلام محفوظ ہو گا اوروہ اس کلام کی زبانی تلاوت کریں گے جبکہ پہلی امتیں تیرا کلام دیکھ کر پڑھتی ہیں اوران امتوں کے بعدتیرا کلام محفوظ نہیں رہے گا حتیٰ کہ لوگوں کوعلم نہ ہو گا کہ تیرا کلام کیا تھا؟الٰہی ! تو نے اس قوم کے ذہنوں میں جو کچھ رکھا ہے وہ کسی دوسری قوم کے ذہنوں میں نہیں رکھا۔الٰہی! اسے میری امت بنادے ۔اللہ عزوجل نے فرمایا کہ وہ میرے محبوب احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہے ۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی کہ الٰہی ! میں تورات میں ایک ایسی قوم کا ذکر دیکھتا ہوں جو پہلی اور آخری تمام کتابوں پر ایمان لائے گی اور گمراہ ہونے والوں کے خلاف جہاد کرے گی یہاں تک کہ کانے دجال کے خلاف بھی جہاد کرے گی۔الٰہی! اسے میری امت بنادے ۔اللہ عزوجل نے فرمایا :وہ میرے محبوب احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہے ۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی:الٰہی ! میں تورات میں ایسی قوم کا ذکر دیکھتا ہوں جو صدقہ کا مال کھائیں گے اور انہیں صدقے کا اجر بھی ملے گا جبکہ اس سے قبل جتنی بھی قومیں ہوئیں وہ جو صدقہ کریں گی ان کی قبولیت کی نشانی یہ ہوگی کہ آگ اترے گی اور صدقے کے مال کو جلا کر راکھ کر دے گی اور جومال تیری بارگاہ میں مقبول نہ ہو گا اسے چرند اور پرند نوچ نوچ کرکھائیں گے لیکن اس قوم میں امیروں سے مال لے کر غریبوں میں دیا جائے گا۔الٰہی! اسے میری امت بنادے ۔اللہ عزوجل نے فرمایا:وہ میرے محبوب احمد مجتبیٰ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہوگی۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی :الٰہی ! میں تو رات میں ایسی امت کا ذکر دیکھتا ہوں جو نیکی کا حکم کر ے گی اور نیکی نہیں کر سکے گی تو پھر بھی ان کے اعمال میں دس سے سات سو تک نیکیاں لکھ دی جائیں گی ۔الٰہی! اسے میری امت بنا دے ۔اللہ عزوجل نے فرمایا:وہ میرے محبوب احمد مجتبیٰ محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہو گی ۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی کہ الٰہی! میں تورات میں ایک ایسی قوم کا ذکر دیکھتا ہوں جن کے حق میں سفارش قبول ہو گی ۔الٰہی! اسے میری امت بنا دے ۔اللہ عزوجل نے فرمایا کہ وہ میرے محبوب احمد مجتبیٰ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہو گی۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے تورات کی تختیاں زمین پر رکھیں اور اللہ عزوجل کی بار گاہ میں عرض کیا:الٰہی ! مجھے اپنے محبوب احمد مجتبیٰ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی بنادے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website