counter easy hit

انتخابات 2018ء میں رمیش کمار نے تحریک انصاف کا ٹکٹ کتنے کروڑ میں خریدہ تھا؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء نبیل گبول نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی سے منتخب ہونے والے ڈاکرا رمیش کمار نے 10 کروڑ روپے لگا کر پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گھفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء نبیل گبول کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے وزراءشکلوں سے وزیر نہیں لگتے ، یہ سافٹ ڈرنکس پی کر وزیر بنے ہیں۔ نبیل گبول کا کہنا تھا کہ 100 دن پورے ہونے کے قریب ہیں، عمران خان نے قوم کو کیا بتانا ہے؟ وزیر اعظم نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کا وعدہ کیا تھا لیکن عافیہ کے اہلخانہ یہ سوچ سوچ کر پریشان ہیں کہ کیا بنے گا؟ کیا ہمارے ساتھ مذاق کیا گیا تھا؟
نبیل گبول کا کہنا تھا کہ انکے وزراء پارلیمنٹ میں بیٹھ کر ایسی زبان استعمال کرتے ہیں جیسی دھرنوں میں بھی نہیں کی جا سکتی، حکومتی وزراء کو بتایا جائے کہ ڈیڑھ سال بعد انکا سونامی ختم ہوجائے گا تو یہ لوگ کدھر جائیں گے؟ انہوں نے پروگرام میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رمیش کمار نے عام انتخابات میں 10 کروڑ روپے لگا کر پی ٹی آئی کا ٹکت خریدا تھا.

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔