counter easy hit

پنجاب کے مختلف حصوں میں سموگ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

In various parts of Punjab likely to continue smug

In various parts of Punjab likely to continue smug

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں سموگ کا سلسلہ آئندہ ہفتے بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ نومبر اور دسمبر میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی۔ سموگ کے اثرات سے بچنے کے لئے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا ہے۔

موسم کروٹ لے چکا، سبزے کی جگہ زرد پتوں نے لے لی، لیکن اس بار موسم سرما کا آغاز غیر معمولی ہے۔ نومبر اور دسمبر میں بارشیں معمول سے کم ہوگیں۔ مون سون میں بھی بارشیں معمول سے کم ہوئیں تھیں۔

بارشیں نہ ہونے اور فضائی آلودگی بڑھنے سے دھند اور دھوئیں کے مرکب یعنی سموگ کا سامنا ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ کا سلسلہ آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گا۔

اس ماہ اور اگلے ماہ بارشیں معمول سے کم ہوں گی، جتنی اس کی شدت ہے پنجاب کے میدانی علاقوں میں یہ انسانی صحت کے لئے فائدہ مند نہیں اور یہ سلسلہ مزید کچھ دن جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران صبح اور شام کے اوقات میں فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، ملتان، بہاولپور اور سکھر ڈویژن میں سموگ اور دھند پڑنے کا امکان ہے۔

دھند اور سموگ کے ذرات آنکھوں، گلے کی خرابی اور سانس لینے میں دشواری کا باعث بن سکتے ہیں۔ اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website