اسلام آباد: بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو انڈیا بھجوانے کیلئے واہگہ بارڈر پہنچا دیا گیا ہے جہاں پرچم اتارنے کی تقریب جاری ہے جس کے بعد انہیں بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا تاہم اس سب صورتحال میں حامد میر نے ٹویٹر پر انتہائی دلچسپ بات کہہ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حامد میرنے ٹویٹر پر اپنا پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” ایک بھارتی صحافی دوست نے مجھے فون کیا اور پوچھا کہ کیا ”آپ سوچتے ہیں کہ ابھی نندن کو کسی دباﺅ کے باعث رہا کیا جا رہا ہے؟ “ میں ہنسا اور کہا کہ اگر مودی اتنا ہی طاقتور ہے تو اسے کہو کہ بھارتی نیوی آفیسر کلبھوشن یادیو کی رہائی ممکن کر کے دکھائے جو کہ گزشتہ تین سالوں سے پاکستان کی حراست میں ہے۔ “یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو امن کے قیام اور جذبہ خیر سگالی کیلئے رہا کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر آج عملدرآمد کیا جارہا ہے۔