اسلام آباد(ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹواداروں کو متنازع نہ بنائیں.ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کیا. فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب! اپنی ڈوبتی سیاست کاملبہ ابو اور پھوپھوکی کرپشن پر ڈالیں.فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں پی پی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، قومی سلامتی کے ادارے ملکی دفاع کے ضامن ہیں.قومی سلامتی کے اداروں نے دہشت گردی کی جنگ میں لازوال قربانیاں دیں، قومی سلامتی کے اداروں نے قیام امن کے لیے لازوال قربانیاں دیں.فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ آپ کوعوام کا نہیں لوٹی دولت ہاتھ سے جانے کا درد ہے، بلاول کی اداروں سے متعلق غیر ذمے دارانہ گفتگو کی مذمت کرتے ہیں.کرپشن مقدمات میں ان کے پاس کوئی قانونی دفاع موجود نہیں، بلاول کےغیرذمےدارانہ بیانات ثبوت ہیں، کرپشن کادفاع ہو بھی کیاسکتا ہے. جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے والد آصف علی زرداری کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک سال گزر گیا ہے صرف ایک ریفرنس فائل ہوا، اس ریفرنس میں بھی صرف ڈیڑھ کروڑ کا الزام ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ابھی تک ریفرنس میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، جھوٹے الزام لگا کر دباؤ میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آصف زرداری نے پہلے بھی بغیر کسی جرم کے ساڑھے 11 سال جیل کاٹی۔ آصف زرداری اب بھی جیلیں کاٹنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 1973 کے آئین اور 18 ویں ترمیم پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، پیپلز پارٹی کو صوبے کے عوام کی خدمت نہیں کرنے دی جارہی۔ حکومت نے نوجوانوں کو بے روزگار کردیا مگر ایک نوکری نہیں دی۔بلاول کا کہنا تھا کہ ہم ان کا ظلم برداشت کرنے کو تیار ہیں مگر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہر ادارے کو اپنا کام کرنا پڑے گا۔ ہر ادارہ اپنا کام کرے گا تو ہم عوام کے مسائل حل کر پائیں گے۔ پارلیمان میں عوامی مسائل پر بات نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن کی کس حد تک مدد کر سکتے ہیں پارٹی اجلاس بلایا ہے۔ اکتوبر کے بعد ہم جنوبی پنجاب میں عوام سے رابطے کریں گے ۔ معاشی بحران کا مقابلہ کرنا ہے تو پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے۔بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی جس سے جمہوریت کو نقصان ہو، اپوزیشن جماعتوں کے پاس سڑکوں پر نکلنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔