اسلام آباد ( ویب ڈیسک)ذمہ دار ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ آرمی چیف کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جاری کیس کے بعد حکومت اپنی لیگل ٹیم میں تبدیلیوں کا جائزہ لے گی اور توقع ہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم کی جگہ نیا وزیر قانون مقرر کیا جائے گا ، اس کیلئے بابر اعوان
کا نام لیا جارہا ہے، روزنامہ جنگ کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم میں بھی موجودہ تناظر کے حوالے سے بحث و مباحثہ شروع ہو گیا ہے، اس حوالے سے جب ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی امین الحق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یقیناً اس تمام معاملے کا پارٹی کے اجلاس میں غور ہو گا ،فروغ نسیم کے بارے میں بھی بحث و مباحثہ شروع ہو گیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون کی ذمہ داری تھی کہ وہ اتنی اہم پوزیشن پر آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے وزیراعظم کو درست بریفنگ دیتے یا انہیں صورتحال کے بارے میں آگاہ کرتے تاکہ پاکستان کی تاریخ کا بہت بڑا بحران پیدا نہ ہوتا، باخبر ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل بھی حکومت کی تو قعات پر پورے نہیں اترے، انہیں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے ، ذرائع نے بتایاہے اگرچہ حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے
اور وزیر اعظم عمران خان نے آئینی ماہرین سے مشورے کے بعد اٹارنی جنرل اور اپنے وکلا ء کو ہدایات جاری کر دیں ہیں ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نے کراچی میں ایک کا دورہ کیا جہاں بچوں کے غیر سیاسی جواب نے ان کی توقعات پر پانی پھیر دیا۔ ہوایوں کہ فردوس شمیم نقوی نے سکول کے دورے کے دوران بچوں سے سوال کیا کہ ان کے نزدیک پاکستان کی سب سے مشہور شخصیت کون ہیں تو کلاس میں موجود بچوں نے کہا نواز شریف۔ سابق نوازشریف کا سن کر فردوس شمیم لاجواب سے نظر آئے جبکہ وہاں موجود اساتذہ اور دیگر لوگوں کی ہنسی چھوٹ گئی۔ پاکستان کے سب سے مشور شخص نوازشریف ہیں، انہوں نے پاکستان تو ترقی دی ہے