ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر نے شریف خاندان کی منی لانڈرنگ اور ککس بیک کی انکوائری کے حوالے سے جوانکشافات کیے ہیں پناما جے آئی ٹی کو اس کانوٹس لینا چاہیے
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر انعام الرحمٰن سحری کے منی لانڈرنگ اور کک بیکس کے نئے انکشافات نےشریفوں کی دیانتداری کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت ظاہر کر دی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایک نجی ٹی چینل پر ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر انعام الرحمان سحری نے شریف خاندان کی منی لانڈرنگ اور ککس بیک کی انکوائری کے حوالے سے جو انکشافات کیے ہیں پاناما جے آئی ٹی کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ انعام الرحمٰن سحری اور ان کے اہل خانہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ گارڈ فادر کے چیلے پہلے ہی انعام الرحمٰن اور ان کے اہل خانہ کو دھمکا رہے ہیں، شریفوں کے بارے میں منی لانڈرنگ اور کک بیکس کے نئے انکشافات نے دیانتداری کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت ظاہر کر دی ہے، انعام الرحمان کو تمام شواہد جے آئی ٹی کے حوالے کرنے چاہئیں، جے آئی ٹی ایف آئی کے سابق ڈائریکٹر انعام الرحمٰن سحری کے چشم کشا انکشافات کا نوٹس لے ، انعام الرحمٰن نے حدیبیہ پیپر ملز اور موٹر وے کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔