مقامی سکول کیطرف سے دوروزہ رنگا رنگ ایکٹی ویٹی ویک کا آغاز،بڑی تعداد میں جڑواں شہروں کے ماہرین تعلیم وسماجی شخصیات اور طالبعلموں اور والدین نے شرکت کی
راولپنڈی(نمائندہ خصوصی، مانیٹرنگ رپورٹ)معروف ماہر تعلیم نوید عزیز کھوکھر کی جانب سے دسمبر کی چھٹیوں کے دوران راولپنڈی کے مقامی سکول کی طرف سے منعقدہ بڑے پیمانے پر رنگا رنگ ایکٹیویٹی ویک کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں ماہرین تعلیم، سماجی شخصیات طلبا وطالبات اوروالدین نے شرکت کی۔ ایکٹی ویٹی ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر اور ماہر تعلیم نوید عزیز کھوکھر نے کہا کہ طلبا و طالبات کیلئے ہم نصابی سرگرمیاں ان کی تعلیم و تربیت اور ان کی نشونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے ایکٹی ویٹی ویک میں شریک طلبا و طالبات میں تحائف تقسیم کیے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور رنگا رنگ ایونٹ کے اہتمام میں حصہ لینے والے سٹاف کی تعریف کی۔
دوروزہ ایکٹی ویکٹی ویک ریلوے کینٹین ڈھوک رتہ امرال کے کھلے گرائونڈ میں کیا گیا۔اس مقصد کیلئے ریلوے کینٹین ڈھوک رتہ امرال کے وسیع گرائونڈ میں جھولے اور جمپنگ بائونسر ، پلے گرائونڈ سلائیڈز،میری گورائونڈ، نیٹ کلائمبرز، فننل کلائمبر، چلڈرن ٹرین، ڈرائنگ ، کھلونے ، مہندی، کارٹونز، تصاویر وغیرہ کا اہتمام کر کے سجایا گیا۔ بڑی تعداد میں جڑواں شہروں سے شعبہ تعلیم سے منسلک افراد اورطالبعلموں اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر طالبعلموں نے بڑھ چڑھ کر گیمز اور ڈرائنگ اور تقاریری مقابلے میں حصہ لیا۔